|

وقتِ اشاعت :   October 26 – 2023

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نواب محمد خان شاہوانی نے کہا ہے کہ پارٹی میں قبائلی شخصیات کے آنے سے پاکستان پیپلز پارٹی قلات میں مزید مضبوط قوت کے طور پر ابھرے گی،عوام تمام سیا سی جماعتوں کو آزما کر مایوس ہوچکے ہیں اور اب پاکستان پیپلز پارٹی ہی کو اپنا نجات دہندہ پارٹی کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

یہ بات انہوں نے قلات ریسٹ ہاوس میں ممتاز قبائلی شخصیات سردار عزت اللہ پندرانی اور سردارزادہ ممتاز نیچاری کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر قبائلی شخصیات سردار عزت اللہ پندرانی، سردارزادہ ممتاز نیچاری نے اپنے قبیلے اور ہم خیال ساتھیوں سمیت سینکڑوں افراد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کرنے کا اعلان کیا، تقریب سے نواب محمد خان شاہوانی،

صوبائی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات حاجی قاسم اچکزئی، رابطہ سیکرٹری حاجی ربانی خلجی، قلات ڈویژن کے صدر رفیق سجاد زہری، رکن صوبائی ایگزیکٹو شہزاد شاہوانی، سردار شکیل دیوار، سردار زادہ نعیم دیوار، رکن صوبائی کونسل میر پسند خان نے قلات کے قداور قبائلی شخصیات کی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان میں شمولیت پر مرکزی و صوبائی قیادت کی جانب سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا

کہ ان قبائلی شخصیات کے آنے سے پاکستان پیپلز پارٹی قلات میں مزید مضبوط قوت کے طور پر ابھرے گی صوبے میں عوام کو اس وقت صحت، تعلیم ،پینے کے صاف پانی، روزگارکے مواقعوں ،بجلی ،امن وامان جیسی بنیادی سہولیات سے مکمل طور پر محروم کر رکھا ہے، صوبے کی پسماندگی و احساس محرومی کا خاتمہ اس وقت تک ممکن نہیں جب تک عوام کے بنیادی مسائل کو حل نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سائل و وسائل کے دعویداروں نے اور نہ ہی مذہب کے ٹھیکیداروں نے صوبے کے عوام کو درپیش بنیادی مسائل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی گروی مفادات اور اگلے نسلوں کے مستقبل محفوظ بنانے میں میں لگے رہے عوام اور علاقے کی تقدیر بدلنے کے وعدے صرف نعروں تک محدود ہوکر رہ گئیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی جماعت نے اپنے دور میں بلوچستان کی پسماندگی واحساس محرومی کے خاتمے کے لئے حقیقی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جس نے 18ویں ترامیم کے ذریعے بلوچستان سمیت تمام صوبوں کو صوبائی خودمختیاری سمیت صوبے میں جامعہ بلوچستان، خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی،

بی ایم سی ، انڈسٹیریل زون جیسے ادارے قائم کئے اور آغاز حقوق بلوچستان پیکج ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے انقلابی منصوبوں کا آغاز کیا۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں نہ کرپشن ہوئی ،نہ نوکریاں فروخت ہوئیں جبکہ جو لوگ بلوچستان کے ساحل وسائل کے دعویدار بنے پھرتے ہیں۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں کو میرٹ پر نوکریاں دینے کے بجائے سول سیکرٹریٹ میں خرید وفروخت کی بولیاں لگی ہوئی تھی۔یہی وجہ ہے کہ آئے روز صوبے کے سیاسی کارکن اور قداور قبائلی شخصیات

نام نہاد پارٹیوں سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلز پارٹی جیسے ملک گیر اور عوامی جماعت میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان پیپلز پارٹی برسرِاقتدار اکر عوام کو کھبی مایوس نہیں کرے گی۔جلسہ عام میں میڈیا ٹیم کے رکن بابے بنگلزئی سمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل اور ضلعی تحصیل عہدیداروں و کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شمولیت تقریب میں نواب محمد خان شاہوانی نے پاکستان پیپلز پارٹی میںنئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو پارٹی پرچم کا مفلر پہناکر مبارکباد دی۔