|

وقتِ اشاعت :   October 31 – 2023

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 31ویں میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کیلئے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔

یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 204 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔محمود اللہ 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بنگلادیش کے اوپنر تنزید حسن کو شاہین نے پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتا کیا، بعدازاں نجم الحسین شنتو کو بھی شاہین نے 4 رنز بناکر آؤٹ کیا۔

حارث رؤف نے مشفق الرحیم کو پویلین لوٹایا، جب کہ افتخار احمد نے 45 رنز بنانے والے لٹن داس کو پویلین کی راہ دکھائی، بنگلادیش کی جانب سے 56 رنز بنانے والے محمود اللہ کو بھی شاہین نے آؤٹ کیا۔

یہ میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جارہا ہے جہاں بنگلادیش کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بولنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت کر بیٹنگ ہی کرتے۔

آج کے اہم میچ میں پاکستانی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

امام الحق کی جگہ فخر زمان، محمد نواز کی جگہ سلمان علی آغا اور شاداب خان کی جگہ اسامہ میر آج کا میچ کھیلیں گے۔