|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2023

کوئٹہ : کوئٹہ پرنس آغاعمرجان احمدزئی سے جمعیت علما اسلام کے رہنما ء و سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ ظفراللہ خان زہری نے وفد کے ہمراہ قلات ہاس کوئٹہ میں ملاقات کہا

اس موقع پر سردار سخی بھائی خان سمالانی،سردارزادہ شاہ خالد لانگو بھی موجود تھے۔نوابزادہ ظفراللہ خان زہری نے کچھی میں لہڑی ابڑو تنازعہ حل کرنے پر مبارکباد دی آور آمید ظاہر کی کہ پرنس آغاعمرجان احمدزئی بلوچستان کے دیگر قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کریں گے

پرنس اغا عمر جان احمد زئی نے کہاکہ بلوچستان جنگی حالات کا متحمل نہیں ہے خطے میں امن کو بحال کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔دریں اثناء پرنس آغا عمر جان احمد زئی سے امیر جماعت اہلسنت بلوچستان صاحب زادہ پیر سید حبیبِ آللہ شاہ چشتی وسید علی محمد شاہ نے قلات ہاس کوئٹہ میں ملاقات کیا آس موقع پر سیاسی وقبائلی آمور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

اس کے علاوہ پرنس آغاعمرجان احمدزئی سے قبائلی رہنما میر حاجی عبدالصادق مینگل کے قیادتِ میں وفد نے قلات ہاس کوئٹہ میں ملاقات کیا۔وفد میں ٹکری شاہ زمان مینگل حاجی نصیب اللہ مینگل حاجی عزیز احمد مینگل حاجی محمد زمان مینگل قمر الزمان مینگل حاجی محمد شفا مینگل سمیت دیگر معتبرین موجود تھے.انھوں نے پرنس آغاعمرجان احمدزئی کو کچھی میں لہڑی ابڑو تنازعہ حل کرنے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر قبائلی امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔