|

وقتِ اشاعت :   November 19 – 2023

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت نے 43 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 211 رنز بنالیے۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کے اوپنر شبمن گل میگا ایونٹ کے فائنل میں ٹیم کو جارحانہ آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے، وہ محض 4 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان روہت شرما نے 47 جبکہ ویرات کوہلی نے 54 رنز اننگز کھیلی۔ مڈل آرڈر بیٹر کے ایل راہول نے 66 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی۔ دیگر کھلاڑیوں میں شریاس ایر 4، رویندرا جڈیجا 9، محمد شامی 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 3، پیٹ کمنز نے 2 جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

 

قبل ازیں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ میگا ایونٹ کی ٹرافی اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں، کوشش کریں میچ میں کامیابی سمیٹ کر شائقین کو حیران کریں۔

اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ آج تاریخ دوہرانے کا موقع ہے کوشش کریں گے ٹائٹل اپنے نام کریں۔

دونوں ٹیموں کے کپتانوں کا کہنا ہے کہ پلئینگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ

کپتان پیٹ کمنز، ڈیوڈ وارنر، ٹریوس ہیڈ، مچل مارش، اسٹیو اسمتھ، مارنس لیبشگن، جوش انگلیس، مارنس لبوشین، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج