|

وقتِ اشاعت :   January 22 – 2024

کراچی: لیفٹ ڈیموکریٹ فرنٹ کراچی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہربلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹرماہرنگ بلوچ اورلاپتہ افرادکے اہلخانہ سے یکجہتی کیلئے مظاہرہ کیاگیا،،

جس میں اخترحسین ایڈووکیٹ ، عبدالوہاب بلوچ اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرماہرنگ بلوچ اورلاپتہ افرادکے لواحقین کوطویل جدوجہدپرخراج تحسین پیش کیا، اورکہاکہ،،خون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا۔ جتنابھی پروپیگنڈامہم چلایاجائے عوام بیدارہوچکے ہیں،ماہ رنگ بلوچ اورلاپتہ افرادکے اہلخانہ سے یکجہتی پرانسانی حقوق کی تنظیموں،سیاسی رہنماسمیت سب کاشکریہ اداکرتے ہیں۔

اسلام آبادمیں پرامن مظاہرین کوہراساں کیاجارہاہے۔مظاہرے میں خواتین اوربچوں نے بھی شرکت کی۔مظاہرین نے بینرزاورپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرلاپتہ افرادکی بازیابی اورجعلی مقابلوں کیخلاف نعریدرج تھے۔