|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2024

انگلینڈ کے مایہ ناز کرکٹر جیسن رائے بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل سے دستبردار ہو گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جیسن رائے نے ذاتی مصروفیات کے باعث لیگ کھیلنے سے معذرت کر لی ہے ، انہیں آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرنا تھی ، جیسن روئے کے متبادل کے طور پر انگلش پلیئر فل سالٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیاہے ، انڈین پریمیئر لیگ رواں ماہ کی 2 2 تاریخ سے شروع ہونے جارہی ہے ۔ یاد رہے کہ جیسن روئے پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر رہے ہیں ۔