|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2024

اسلام آباد :پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جنگ چھڑ چکی ہے ،مجھے آئین کی حفاظت کرنی ہے ،میں آئین کے ساتھ کھڑا ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ایک طرف وہ لوگ ہیں

جو آئین اور پارلیمنٹ کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتے ہیں اور دوسری جانب وہ لوگ ہیں جو آئین کو کاغذ کا ایک ٹکرا سمجھ کر پائوں کی ٹھوکر مار کراس کی پامالی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جنگ چھڑ چکی ہے اس کومنطقی انجام تک پہنچائینگے مجھے اس آئین کی حفاظت کرنی ہے میں آئین کے ساتھ ڈٹ کر کھڑاہوں اور اس کی سپر میسی کو ہر صورتحال بحال کرائینگے ۔ واضح رہے محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ گرینڈ الائنس تشکیل دے دیا الائنس میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے محمود اچکزئی سربراہی کریں گے اور وہ تین دن کے اندر مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات کر کے الائنس میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔

فضل الرحمان پہلے سے ہی حکومت کے خلاف جانے کی کال دے چکے ہیں، محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرے گی۔پی ٹی آئی اور جے یو آئی محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ساتھ چلیں گے جبکہ الائنس میں جماعت اسلامی کو بھی بڑا عہدہ ملنے کے امکانات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *