|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2024

قلات :بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقہ بینچہ کے ایریا میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی نعشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا

لیویز ذرائع کے مطابق بینچہ کے مقام عبدالرحمن کراس کے ایریا میں قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور فیلڈر کار میں تصادم ہواجس کے نتیجے میں کار میں سوار زکی اللہ ولد ظفراللہ، وحیداللہ ولد ظفراللہ اور مسماۃ بی بی دعا دختر ظفراللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے اور بی بی فہمیدہ زوجہ ظفراللہ ، زوہیب ولد ظفراللہ ، نصیب ولد ظفراللہ اور ظفراللہ ولد حاجی نیاز شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں ڈی ایچ کیو قلات میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا بد قسمت خاندان کراچی سے پشین عید منانے کے لئے جارہا تھا مزید تفتیش لیویز کر رہی ہے ۔