|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2024

خضدار:عمر فاروق چوک چوک کے قریب ایس ایچ او سٹی کی گاڑی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق پانچ زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق اتوار کی شب عمر فاروق چوک کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا گیا

جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر جب کہ ایک اور زخمی ٹیچنگ اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی بھی ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف ذرکون اور ایس ایس پی خضدار اسد ناصر جائے وقوعہ پر پہنچے بعد ازاں ٹیچر اسپتال خضدار ہنچے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں بہتر علاج کی ہدایت کی