|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2024

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی مدد سے ٹیکس اہداف حاصل کرلئے۔

رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس کی مد میں 6.710 ٹریلین روپے اکٹھے کیے، جو 6.707 ٹریلین روپے کے ہدف سے 3 ارب روپے زائد ہیں۔

 اس پیش رفت کے ساتھ حکومت کو رواں مالی سال میں 9.415 ٹریلین روپے کی وصولی کا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے، رواں مالی سال کا ہدف گزشتہ مالی سال کے 7.2 ٹریلین روپے کے ہدف سے 2.219 ٹریلین روپے یا 30 فیصد زائد ہے۔

 ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو 15 فیصد تک بڑھانے اور حکومتی مالی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف بی آر کی تنظیم نو کے منصوبے کو نافذ کرنا ناگزیر ہے، ان اہدف کا حصول خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں سے ممکن ہوا۔

دوسری جانب تنظیم نو کے منصوبے پر عمل درآمد میں رکاوٹ بننے والے قا نونی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *