|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2024

کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ شہر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے اربن فلڈنگ اور عوام کو پہنچے والے نقصانات کی تحقیقات سے متعلق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے بتایا ہے کہ وزیر اعلٰی معائنہ ٹیم کے رکن اس تحقیقاتی کمیٹی کے چئیرمین جبکہ چیف آف سیکشن محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اورسپرنٹنڈنگ انجینئر، پی اینڈ ڈی کے اراکین ہوں گے کمیٹی کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کی وجوہات کے بارے میں حقائق اور تحقیقات کرے گی اور خامیوں کی نشاندہی کرے گی

جن کے باعث کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ ہوئی، کمیٹی کوئٹہ شہر میں سڑکوں اور سیوریج سے متعلق ایسے تمام ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کرے گی جو پچھلے تین سالوں کے دوران مکمل کی گئی ہیں اور ڈیزائن میں خرابی کی وجہ سے مدت تکمیل سے پہلے ہی ناکامی سے دوچار ہوئیں یا بری طرح خراب ہو گئی ہیں ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ کمیٹی مستقبل میں کوئٹہ شہر میں اربن فلڈنگ کو روکنے کے لیے اقدامات تجویز کرے گی کمیٹی کو متعلقہ محکموں،دفاتر، افسران کی طرف سے متعلقہ ریکارڈ اور عملے تک مکمل رسائی دی جائے گی تاکہ وہ ایک جامع فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *