|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

اسلام آباد: وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں انسپکٹر جنرل موٹر وئے پولیس سلمان چوہدری نے ملاقات کی اور کچلاک میں ڈرائیونگ لرننگ سینٹر کے قیام سمیت بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے انٹرنیشنل سرٹیفکیشن کی حامل ہیوی ڈرائیونگ لرننگ اسکلز سے متعلق تبادلہ خیال کیا ، آئی جی موٹر وئے پولیس نے وزیر اعلٰی بلوچستان کو آگاہ کیا

کہ یورپ اور مڈل ایسٹ کی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق بلوچستان کے جوانوں کو سی کیٹگری ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لئے جامع پروگرام مرتب کیا جارہاہے تاکہ بلوچستان کے نوجوان ان ممالک میں روزگار کے دستیاب مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکیں ہیوی ڈرائیونگ لرننگ اسکلز کا اجراء وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس ویڑن کی کڑی ہے

جس کے تحت سالانہ تیس ہزار جوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں موٹر وئے پولیس کے زیر انتظام ہیوی ڈرائیونگ لرننگ اسکلز پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کی بدولت کم تعلیم یافتہ اور ڈرائیونگ کے پیشے سے وابستہ بلوچستان کے نوجوانوں اور خواہش مند افراد کو یورپ اور مڈل ایسٹ میں روزگار کے باعزت موقع میسر آسکیں گے جس سے نہ صرف وہ اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں گے بلکہ زر مبادلہ پاکستان بھیج کر معیشت کی بہتری میں بھی کلیدی کردار ادا کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *