|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2024

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے تمام محکموں میں بے انتہاء ملازمتیں دی گئی ہیں فیصلہ کیا ہے کہ پولیس ، لیویز کے علاوہ دیگر محکموں میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی،کوئٹہ کے 82میں سے 67نالوں پر تجاوزات ہیں جن پر گھر، مساجد تعمیر کی گئی ہیں ۔یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں صحت کے شعبے میں 80ارب روپے خرچ ہوتے ہیں اتنی رقم کے تحت ملک کے مایہ ناز ہسپتال میں صوبے کے تمام غریب مریضوں کا علاج کروایا جاسکتا ہے لیکن صوبے میں یہ رقم کرپشن کی نذر ہورہی ہے محکمہ صحت میں 7ارب روپے کی ایڈوانس پیمنٹ ہوئی جس پر ہم ٹھیکدار کو ڈھونڈ رہے ہیں کہ وہ آئے اور کام کرے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں 500کے قریب عملہ موجود ہے اسی طرح تمام محکموں میں بے انتہاء ملازمتیں دی گئی ہیں ہم نے فیصلہ کیا ہے

کہ بے جا بھرتیوں کو کم کیا جائے گا جبکہ محکمہ صحت میں کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی اسی طرح پولیس ، لیویز کے علاوہ دیگر محکموں میں بھی کنٹریکٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ سائنس کے کسی بھی شعبے میں پی ایچ ڈی کرنے والوں کو حکومت اپنے خرچ پر باہر بھیجے گی ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے 82میں سے 67نالوں پر تجاوزات ہیں جن پر گھر، مساجد تعمیر کی گئی ہیں بلوچستان میں گورننس کے معاملات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جس پر ارکان اسمبلی، بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں محدود وسائل ہیں جن سے آدھے پاکستان کے رقبے کو ترقی نہیں دے سکتے صوبے میں جو فنڈز ہیں وہ بھی لیپس ،سرینڈر ہوتے ہیں ہم حکومتی میکنرم کو ٹھیک کر رہے ہیں جو وسائل ہیں انہیں ٹھیک طرح سے استعمال کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھی اور ڈی جی کینال ساتھ ساتھ چل رہی ہیں مگر ڈی جی کینال کی مرمت ہوگئی ہے کچھی کینال کی مرمت تاحال نہیں کی گئی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *