|

وقتِ اشاعت :   April 17 – 2024

کوئٹہ:وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میںبارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ بدھ سے صبح سے وقفے وقفے سے جاری ہے موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گوادر جیوانی، پسنی، کیچ (تربت)، آواران، چاغی (نوکنڈی، دالبندین)، پنجگور، خاران، واشک اور نوشکی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند ایک مقامات پر بہت زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

آنیوالے 36 سے 48 گھنٹوں کے دوران تمام متعلقہ محکموں سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران الرٹ رہیں۔بدھ کو گوادر، کیچ (تربت)، آواران، چاغی، خاران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو میں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے۔ ڈیرہ بگٹی، لورالائی، دالبندین، پنجگور، ہرنائی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، کاریزات، قلعہ سیف اللہ، مستونگ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔جمعرات کو گوادر، کیچ (تربت)، آواران، چاغی، خاران، پسنی، اورماڑہ، لسبیلہ، خضدار، قلات، نوشکی، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح ڈیرہ بگٹی، لورالائی، ہرنائی، کوئٹہ، ضربت، چمن، پشین، کریزات، پنجگور، دالبدین، قلعہ سلف اللہ، مستونگ، شیرانی، ژوب، موسیٰ خیل اور بارکھان میں بھی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور جزوی طور پر ابر آلود رہا جب کہ جیوانی 44، گوادر 16، تربت 15، پنجگور 12، خضدار 09، قلات 04، نوکنڈی 03 میں بارش ملی میٹر ہوئی۔دالبندین میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کیا گیا۔
٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *