|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 4 فیصدسے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کو اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملہ کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی سپلائی میں تعطل آنے کے خدشات کے تحت عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ 4.2 فیصد تک گر گئے۔

رپورٹ کے مطابق 2.4 فیصد کے اضافے کے ساتھ برینٹ خام تیل 2.63 ڈالر مہنگا ہوگیا، اس کی نئی قیمت 89.74 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی جبکہ امریکی خام تیل(ڈبلیو ٹی آئی) 2.56 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 84.66 فی بیرل کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ ایران پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کا تیسرا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔

دوسری طرف فوریکس مارکیٹس میں بھی بھونچال آیا جس کی وجہ سے بٹ کوئن کی مالیت 6.2 فیصد گر کر 59,590ڈالر پر بند ہوئی جو کہ اس سے قبل61,842 ڈالر تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *