|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2024

وزیراعظم  شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے اسمگلنگ کے جڑ سے خاتمے کا پختہ عزم رکھتا ہوں۔

 اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کو اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

اجلاس میں اےڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، وزیر اعظم نے اسمگلنگ کرنے والے عناصر اور ان کے سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر کمیٹی کی رپورٹ کی بھی تعریف کی۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *