|

وقتِ اشاعت :   April 20 – 2024

دکی:پاکستان ورکرز فیڈریشن ضلع دکی کا اجلاس میو نسپل کمیٹی میں پاکستان ورکرز فیڈریشن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری پیرمحمدکاکڑ کے صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی رہنما حاجی علی محمد ترین،عزیز احمدسارنگزئی نعمت اللہ خان پاکستان ورکرز فیڈریشن کے ضلع دکی کے صدر شیر محمد کاکڑ جنرل سیکرٹری مولوی محمد شاہ دکی کول مائنز کے ورکرز اور ٹھیکیداران قبائلی عمائدین اور علما کرام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں 23مارچ کو اغوا ہونے والے 9مغوی کول مائنز مزدوروں کے سلسلے میں کی عدم بازیابی پر شدید تشویش اظہار کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مغوی کانکنوں کی عدم بازیابی کے صورت میں بروز جمعہ ،دکی ،لورالائی قلعہ سیف اللہ اوردیگرشہروں میں احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے اور بروز جمعہ سے دکی کول مائنز میں مکمل کام بند کرنے کا فیصلہ کیا گیااس سلسلے میں اجلاس میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ،ضلعی صدر شیر محمد کاکڑ کے قیادت میں کمیٹی دکی کے تمام سیاسی جماعتوں ،قبائلی عمائدین،علما کرام، کول مائنز اونرایسوسی ایشن،کول سپلائر ایسوسی ایشن،کمیشن ایجنٹ ایسوسی ایشن اور ٹرک ایسوسی ایشن، اور کوئلے کے کاروبار سے منسلک تمام تر لوگوں سے ملاقات کریگے اجلاس میں ضلعی عہدیداروں پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی جو مائنز ورکرز اور ٹھیکیداران سے ملاقات کریں گے اور جمعہ کے احتجاجی مظاہرے اور ہڑتال میں شرکت کی دعوت دینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *