|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2024

کوئٹہ: جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاہ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، فریدخان اچکزئی، نعمت اللہ کاکڑ، گل جان کاکڑ اور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ

جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین کو درپیش سخت مالی بحران، ماہانہ تنخواہوں اور پنشنز کی عدم ادائیگی کے خلاف جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں بروزِ سوموار کو جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ سریاب روڈ سے ہاکی چوک وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ تک لانگ مارچ کو موخر کر دیا کیونکہ بروزِ منگل 23 اپریل کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہونے جارہا ہے،

اس بابت جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا اجلاس بروز سوموار کوہوگا جس میں صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران، صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاج کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا،

بیان میں واضح کیا کہ بروز سوموار کو جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں دھرنا و مظاہرہ کیا جائے گا۔ بیان میں تمام اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین سے اپیل کیا کہ جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ و مظاہرے میں بھرپور انداز میں شرکت یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *