|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اعلامیہ کے مطابق پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل نے پی بی 20وڈھ میں بی این پی کے امیدوار میر جہانزیب مینگل کو کامیاب کرنے پر اتحادیوں ،

اہلیان جھالاوان ، وڈھ، نال ، شاہ نورانی و دیگر علاقوں کے غیور عوام سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین نے پولنگ ایجنٹس تک کو تبدیل کیا پولنگ سٹیشنوں کو بند کرنے کی کوشش کی لیکن بلوچستان نیشنل پارٹی اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوںنے مخالفین کی ہرسازش کو ناکام بنا کر بی این پی کو عزت بخشی

ضمنی انتخابات میں وڈھ کے عوام بلوچستان نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور جمعیت علما اسلام کے کارکنوں نے جرات کا مظاہرہ کرکے پارٹی کے نامزدامیدوار میر جہانزیب مینگل کو کامیاب کرکے ثابت کردیا کہ وڈھ کے عوام آج بھی بلوچستان نیشنل پارٹی کے ساتھ ہیں

انہوں نے کہا کہ مجھے پہلے روز سے یہ یقین تھا کہ وڈھ کے عوام نے جس طرح پہلے مجھے ووٹ دیا دوبارہ بھی ہمارے نامزد امیدوار کو کامیاب بنائیں گے تاہم ہمارے مخالفین کے ووٹ 9ہزار ہیں اضافہ کس طرح ہوا وہ سب جانتے ہیں انہوں نے اپنے بیان میں اہلیان جھالاوان اور جمعیت علما اسلام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *