|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق محترم جناب جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ چیف جسٹس،عدالت عالیہ بلوچستان نے مورخہ 20 اپریل 2024 کو حلف اٹھانے کے فوری بعد ”آل ججز کمیٹی ”کا پہلا اجلاس طلب کیا جس میں تمام ججز صاحبان نے شرکت کی۔

اجلاس میں مختلف عدالتی وانتظامی امور کو زیر بحث لایا گیا۔

اس دوران معزز چیف جسٹس نے عدالت عالیہ بلوچستان اور بلوچستان ڈسٹر کٹ جوڈیشری میں انتظامی اور عدالتی اصلاحات کی جانب بہتر قدم اٹھانے کا اعیادہ کیا اور اس بابت کام کاج میں بہتری، شفافیت، آزادی اور قدرتی انصاف کے فروغ کو یقینی بنانے کے وژن کے پیش نظر اور اصولی موقف کے مطابق چیف جسٹس پر واحد ذمہ داریوں کی پالیسی سے انحلاء کے نقطہ کو فروغ دیتے ہوئے،

جناب چیف جسٹس،عدالت عالیہ بلوچستان نے اپنے اختیارات کو تمام دیگر محترم ججز صاحبان میں تقسیم کر نے کا اعلان کیا اور اس اصولی موقف کے مطابق مختلف معاملات کے لئے ججز صاحبان پر مشتمل مختلف کمیٹیاں تشکیل دینے کے احکامات بھی جاری کیے جس کی ”آل ججز کمیٹی ” نے متفقہ طور پر توثیق کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *