|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

دالبندین :  رکن صوبائی اسمبلی محمد صادق خان سنجرانی ،سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے حالیہ سیلاب متاثرین کے لئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا

چاغی میں طوفانی بارش نے تبائی مچادیا ہے لوگوں کے مکانات،مال مویشی ،فصلیں سب کچھ تباہ ہوچکے ہیں وزیر اعلی بلوچستان نے ہمارے درخواست پر بروقت اقدامات اٹھاتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان روانہ کردیا اور چاغی ضلع کو آفت زدہ قرار دے دیا وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ چاغی ایک زرعی علاقہ ہے

زمینداروں کے اربوں روپے کے تیار فصلیں ٹیوب ویل ،سولر طوفانی بارش کے نذر ہوگئے مگر چاغی کے عوام کو یقین دلاتے ہیں انہیں کسی صورت ہم تنہا نہیں چھوڑینگے جس طرح ان کے لئے بھر وقت امدادی سامان روانہ کردیا انشاء اللہ ان کے دیگر نقصانات کا ازالہ کرنے کے لیے ہم دن رات کوشاں ہے۔

کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی جس جوش و جذبہ کے ساتھ حالیہ سیلاب متاثرین کے مدد کے لیے اقدامات اٹھائے انشاء اللہ وہ آگے بلوچستان کے تعمیر و ترقی کے لئے اسی جوش وجزبہ کے ساتھ بڑے گا ہماری نیک تمنائیں انکے ساتھ ہے

رکن صوبائی اسمبلی صادق خان سنجرانی نے مزید کہا حالیہ طوفانی بارش کے بعد بروقت متاثرین کے لیئے امدادی سامان کی روانگی اور لوگوں تک پہنچانے میں ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان،ڈائریکٹر فیصل خان کا بھی ہم مشکور ہے کہ انھوں نے اس مشکل گھڑی میں بھرپور ہمارا ساتھ دیارکن صوبائی اسمبلی محمد صادق خان سنجرانی نے کہا کہ چاغی کی تاریخ میں پہلی بار اس طرح کا طوفان آیا ہے جس نے تحصیل چاغی،چھتر، چارسر، آمری، برابچہ، پدگ،

دالبندین ودیگر دیہی اور ملحقہ علاقوں میں تبائی مچا دی ہے انشاء اللہ بہت جلد حکومت بلوچستان ودیگر عالمی ادارے اور این جی اوز کے ذریعے ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کیا جائے گا یہ اللہ کی طرف سے ایک آزمائش تھی میں اپنے ضلع کے لوگوں کو کسی صورت میں مایوس نہیں کرونگانہ انھیں مایوس ہونے دونگا متاثرین صبر و تحمل سے کام لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *