|

وقتِ اشاعت :   April 22 – 2024

کوئٹہ :  بلوچستان یونیورسٹی سے بلوچستان اسمبلی تک احتجاجی ریلی اور احتجاجی دھرنا و جلسہ 23 اپریل 2024 دن 12:30 بجے دوپہر۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کی جانب سے جامعہ بلوچستان و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام،

آفیسران اور ملازمین کی گزشتہ چار مہینوں کی تنخواہ اور پنشنز کی عدم فراہمی اور ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور ہاؤس ریکوزیشن کی عدم ادائیگی اور جامعہ بلوچستان کو درپیش سخت مالی بحران کے مستقل حل کیلئے جاری احتجاجی تحریک کے سلسلے میں کل بروزِ منگل 23 اپریل 2024 کو دن 12:30 بجے جامعہ بلوچستان سے ایک بڑا احتجاجی جلوس بلوچستان صوبائی اسمبلی کی طرف جائے گا اور یونیورسٹی لاء کالج کوئٹہ میں تمام ساتھی اکٹھے ھونگے

اور وہاں سے بلوچستان صوبائی اسمبلی کی طرف احتجاجی جلوس روانہ ہوگا اور دھرنا و جلسہ میں تبدیل ھوگا اور جامعہ بلوچستان کے تمام اساتذہ کرام، آفیسران و ملازمین اور سیاسی جماعتوں، طلباء تنظیموں، وکلاء برادری و سول سوسائٹی سے درخواست کی جاتی ہیں کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے اور جلسے میں اپنی شرکت یقینی بنائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *