|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2024

وفاقی وزیر نجکاری اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر زوئی ویئر نے اہم ملاقات کی ہے۔

جمعرات کو وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹیکل قونصلر زوئی ویئر نے اہم ملاقات کی جبکہ برطانوی ہائی کمیشن کی ڈیویلپمنٹ ڈائریکٹر جومائیر بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

ملاقات میں سرمایہ کاری کے فروغ اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سرمایہ کاری کے فروغ اور ڈویلپمنٹ کے حوالے سے باہمی تعاون کے امور بھی زیر بحث آئے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *