|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2024

کوئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے سینٹرل پولیس آفس کا دورہِ کیا آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے وزیر داخلہ بلوچستان کا استقبال کیااس موقع پر پولیس کے چاق وچوبند دستے کی وزیر داخلہ کو سلامی دی جبکہ وزیر داخلہ نے یادگار شہداء￿ پولیس پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی

وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم سیفسٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول روم،پولیس لائبریری ،وومن ڈے کئیر سنٹر،پولیس آرکائیو سنٹر کا بھی دورہِ کیانومنتخب وزیر داخلہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ کی مختلف پراجیکٹس کے بارے تفصیلی بریفنگ دی وزیر داخلہ نے اجلاس کے شرکاء￿ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن اور عوام کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا

دینا میں جو چلینجیز ہماری پولیس کو درپیش ہے کسی اور کو نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا نیٹ ورک ختم کرنے کے لیے پولیس اور دیگر اداروں کو چیک پوسٹ پر توجہ مرکوز کرنی ہوگی دہشت گردی کا شکار صوبے کو دہشت گردوں سے نجات دینا ہوگا وزیر اعلیٰ نے واضح احکامات دئیے ہے کہ پولیس اور دیگر اداروں کو تمام وسائل فراہم کی جائیں گی لیکن رزلٹ میں جرائم کا خاتمہ چاہتے ہیں 25 سال سے زائد ہو گئے ابھی تک ہم دہشت گردی کو مکمل ختم کرنے میں ناکام رہے اب فیصلہ کن جنگ کرنا پڑے گا ہمیں اپنے فورسز پر فخر ہے میر ضیاء نے کہاکہ کسی قوم یا معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے سب سے اہم امن و امان کی صورتحال ہوتی ہے۔

اورجو بھی قومیں ترقی کرنا چاہتی ہیں وہ سب سے پہلے اپنے ہاں امن قائم کرتی ہیں وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کو امن کو پائیدار اور مستحکم بنانے میں پولیس کا کردار کلیدی حیثیت کا حامل ہے اور ہر سطح پر غیر جانبدار اقدامات عوام دوست ماحول کے فروغ اور نظریے کمیونٹی پولیسنگ پر اس کی روح کے مطابق عمل درامد سے پولیس کی مجموعی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے اجلاس کے دوران آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ نے کہا کہ قیام امن اور عوام کے تحفظ جیسے اقدامات میں پولیس انتہائی پرعزم اور چوکنا رہتے ہوئے مصروف عمل ہیں امن و امان کا قیام ،

عوام کا تحفظ فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ پولیس کے ایک ہزار سے زاہد افسران نے اس جنگ میں جام شہادت نوش کیا ہے صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ ،وزیر داخلہ کے وزن کے مطابق پولیس کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے جبکہ صوبے کے امن کیلئے بلوچستان کے دیگر اضلاع میں بھی سیف سٹی پروجیکٹ پر کام ہو رہا ہے۔اجلاس میں ڈی آئی جی کوٹئہ عبدالحئی عامر بلوچ ،ڈی آئی ہیڈکوارٹر قمرالحسن، ڈی آئی جی ٹیلی علی شیر جھکرانی ،جبکہ اجلاس میں ڈی آئی جی نصیر آباد ،ڈی آئی جی سبی ،ڈی آئی جی لورالائی ،ڈی آئی جی گوادر ، و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *