محکمہ انسداد دہشت گردی( سی ٹی ڈی) نے گزشتہ شب بارکھان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی نے گزشتہ رات بارکھان میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم بی ایل اے کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں کےدیگرساتھی فرار ہوگئے،تلاش جاری ہے، ہلاک دہشت گردوں سے 2 ایس ایم جی، پستول اور 2 دیسی ساختہ بم برآمد ہوئے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں شناخت کے لیے سول ہسپتال رکھنی منتقل کردیا۔