کوئٹہ سے پشاورجانے والی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا۔
ریلوے حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ کردی گئی۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائےگی جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ کیلئے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ بارشوں سے پیدا صورتحال ہے ۔
واضع رہے کے (10 اگست) کو پشاور سے کوئٹہ اور کل کوئٹہ سے روالپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس بھی معطل کردی گئی ہے، جعفر ایکسپریس 13 اور 14 اگست کو بھی نہیں چلے گی۔
کوئٹہ سے کراچی جانیوالی بولان میل کی سروس کو بھی عارضی طور پر روک دیا گیا ہے، کوئٹہ سےکراچی کے لیے بولان میل 17 اگست سے بحال کی جائے گی۔