|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2025

 

کوئٹہ :آل پارٹیز کی  کال پر آج 8ستمبرکوبلوچستان بھر میں  شٹرڈاؤن و پہیہ جام ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکزو دکانیں بند رہیں، تمام قومی شاہراہیں بند کر دیں

2ستمبر2025 کو سردار عطاء اللہ خان مینگل کی چوتھی برسی کے موقع پر دہشتگردانہ حملے میں 14سیاسی کارکن شہید اور چالیس سے زائد زخمی ہوئے تھے یہ حملہ دراصل صوبے کی اعلیٰ بلوچ، پشتون قیادت کو نشانہ بناکرکارکنوں کوقومی ، سیاسی ، جمہوری جدوجہد سے دستبردار کرانا تھا۔

اس سانحہ کے بعد4ستمبر کو پشتونخوامیپ کے چیئرمین وتحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بی این پی کے قائد سردار اختر جان مینگل ، نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل کبیر محمد شہی ، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر دائود شاہ کاکڑ، مجلس وحدت المسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ ولایت حسین نے پریس کلب کوئٹہ میں اس سانحہ کے خلاف 8ستمبر بروز سوموار صوبہ بھر میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کیا