|

وقتِ اشاعت :   September 16 – 2025

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شیر بندی میں سینیٹائزیش آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کا شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن وقار احمد،  نائیک عصمت اللہ اور لانس نائیک جنید احمد شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹائزیش آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے  میں لانس نائیک خان محمد اور سپاہی محمد ظہور  نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلئیرنس آپریشن کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الہند کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔