خضدار: نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی کے اہلکار محمد عرفان جاں بحق ہو گیا پولیس کے مطابق جمعرات کے روز سی ٹی ڈی اہلکار محمد عرفان جعفرآباد کے حدود سے گزر رہا تھا
کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل پر سواروں نے ان پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا زخمی کو گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا
جہاں طبی امداد کے دوران وہ جاں بحق ہو گیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد مقتول سی ٹی ڈی اہلکار کی لاش ورثاء کے حوالے کر کے واقعہ کے متعلق تفتیش شروع کر دی۔