|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2026

امریکا  کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک مؤخر کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے جاری بیان میں کہا کہ 6 اپریل 2026 تک وہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے روک رہے ہیں.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں کو مزید 10 روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کے تحت نئی ڈیڈ لائن 6 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’ میڈیا کے برعکس ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور یہ مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘‘

ٹرمپ نے اس سے قبل 23 مارچ کو ایران کے پاور پلانٹس اور توانائی کے ڈھانچے پر حملے 5 روز کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا، جسے اب بڑھا کر 10 روز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام نے امریکا کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی تردید کی ہے، جبکہ ایک ایرانی عہدیدار نے امریکی تجویز کو ’’یکطرفہ اور غیر منصفانہ‘‘ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *