|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2026

 سی بی ایس کے حوالے سے بتایا تھا کہ سعودی ایئر بیس پر حملے میں 10 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ تاہم اب امریکی میڈیا کے مطابق اس حملوں میں کم از کم 12 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل کے مطابق کم از کم دو فوجی بہت شدید زخمی ہیں اور یہ حملہ اُس وقت ہوا جب وہ یہ فوجی سعودی ایئر بیس میں ایک عمارت کے اندر موجود تھے۔

ذرائع نے نیویارک ٹائمز اور وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ یہ حملہ ایک میزائل اور کئی ڈرونز کے ذریعے کیا گیا اس میں کئی فضائی ایندھن بھرنے والے طیاروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

پینٹاگون اور امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے میڈیا اداروں کی درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *