|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2026

کراچی : رینجرز اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم فتنہ الہندوستان سے وابستہ ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت آصف ولد اصغر علی کلمتی بلوچ کے نام سے ہوئی ہے، جسے گلشنِ اقبال بلاک 12 کے علاقے منو گوٹھ سے حراست میں لیا گیا۔

حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد نے 2023 میں کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) میں اس کے کمانڈرز طارق عرف صوفی اور سلمان کلمتی بلوچ کے اکسانے پر شمولیت اختیار کی تھی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

گرفتار ملزم کو برآمد شدہ اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد سمیت قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *