|

وقتِ اشاعت :   April 12 – 2026

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی نے ملک کی دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ دیتے ہوئے امریکا پر  انحصار کم اور مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ 

کینیڈین میڈیا کے مطابق مونٹریال میں لبرل پارٹی کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مارک کارنی نے قومی خودمختاری اور دفاعی خود انحصاری کو اپنی سیاسی حکمت عملی کا مرکزی نکتہ قرار دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکا جب کینیڈا کے فوجی اخراجات کا ہر ایک ڈالر میں سے 70 سینٹ امریکا کو جاتا تھا۔

مارک کارنی نے کہا کہ عالمی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور کینیڈا اب ماضی کے اتحادوں پر مکمل انحصار نہیں کر سکتا،  امریکا پر دفاعی انحصار کم کر کے مقامی فوجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *