|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2026

اسرائیل نے جواب کارروائی کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے جنگ بندی معاہدے پر غلط فیصلہ کیا تو امریکی افواج دوبارہ جنگی کارروائیاں شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔

 

 انھوں نے مزید کہ امریکا جانتا ہے کہ ایران کون سے فوجی اثاثے منتقل کر رہا ہے۔ وہ بمباری کرنے والے لانچرز کو دبا رہا ہے۔ ہم اس کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔ 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران سے جنگ بندی میں توسیع سے متعلق ابھی کچھ نہیں سوچ رہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ موجودہ جنگ بندی میں توسیع پر غور نہیں کر رہے ہیں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا مجھے واقعی لگتا ہے کہ آپ آنے والے دو دنوں میں کچھ حیرت انگیز دیکھیں گے۔

ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ تنازع یا تو بات چیت کے ذریعے یا فوجی کارروائی کے ذریعے ختم ہو سکتا ہے جس سے ایران کی صلاحیتیں ختم ہو جائیں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *