ڈیرہ بگٹی : ضلع ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی کے نواحی علاقے لنجو میں بارودی سرنگ کادھماکہ ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح لنجو کے مقام پر زمین میں دبی بارودی سرنگ سے ایک موٹر سائیکل ٹکرا نے سے زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار شخص محب علی ولد جعفر چاکرانی بگٹی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں سے لوگ بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔
ضروری کارروائی اور شناخت کے بعد لاش کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔مزید کاروائی جاری ہے
Leave a Reply