|

وقتِ اشاعت :   3 days پہلے

کو ئٹہ: وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان کی تاریخ میں پہلی لیڈی کانسٹیبل کی قربانی پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک ناز نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں بہادری کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک ناز کی قربانی اس لیے بھی عظیم ہے کہ ان کے شوہر عبدالغنی بھی پہلے ہی وطن پر قربان ہو چکے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہدا نے فرض کی ادائیگی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن ہتھیار نہیں ڈالے، اور دہشت گردی کے خلاف پولیس کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا اور ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *