|

وقتِ اشاعت :   2 days پہلے

بولان:  ضلع کچھی میں ڈی سی آفس پر دستی بم حملہ اور ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا گیا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔تفصیلات کے مطابق گشتہ رات ضلع کچھی میں دو مختلف واقعات پیش آئے جہاں نامعلوم افراد نے ڈپٹی کمشنر آفس کچھی اور ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا خوش قسمتی سے دونوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کچھی میں گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر آفس پر دستی بم پھینکا دستی بم گرنے سے زور دار دھماکا دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حملے کے فوری بعد پولیس اہلکاروں نے نامعلوم افراد پر جوابی فائرنگ کی حملہ آور رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے اور ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے دوسری جانب ضلع کچھی کے علاقے ڈنگڑا ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکہ خیز مواد سے اڑیا گیا

دھماکے کے نتیجے میں ریلوے ٹریک کا تقریبا دو فٹ حصہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ کر علاقے کو حفاظتی حصار میں لے لیا ریلوے حکام (سکھر ڈویژن) کے مطابق دھماکے کے فوری بعد بدھ کی صبح مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ٹریک کی بحالی کے بعد جعفر ایکسپریس (اپ اور ڈان) کو بغیر کسی تاخیر کے اپنے معمول کے مطابق منزل مقصود کی جانب روانہ کر دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *