اسلام آباد : اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی اور پی ٹی آئی قیادت میں دوریاں پیدا ہوگئیں، اپوزیشن لیڈر اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر تحریک انصاف سے ناراض ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق 9 اور 19 اپریل کے جلسوں کے اعلان سے پہلے اچکزئی سے مشاورت نہیں کی گئی، جلسے کے اعلان کے بعد بعض رہنمائوں نے آگاہ کیا تو محمود اچکزئی ناراض ہوگئے۔
چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر معاملات سلجھانے کیلئے سرگرم ہیں، بیرسٹرگوہر نے سہیل آفریدی سے ملاقات میں محمود اچکزئی سے مشاورت کرنے پر اتفاق کرلیا۔بیرسٹر گوہر کے مطابق محمود اچکزئی اتحادی ہیں کسی قسم کی بداعتمادی نہیں ہے،
وزیر اعلی سے ملاقات ضرور ہوئی تاہم پارٹی کی اندرونی باتیں نہیں بتا سکتا، ہم کوشش کرتے ہیں ہر فیصلے میں محمود اچکزئی کی مشاورت شامل ہو۔ مجھے معلوم نہیں کہ محمود اچکزئی ناراض ہیں اگر ایسا ہوا تو ناراضگی ختم کرائیں گے۔
Leave a Reply