کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کیلئے صوبے کے غیر سرکاری ممبر کیلئے سابق سیکرٹری فنانس محفوظ علی خان کے نام کو حتمی شکل دیتے ہوئے انکا نام قومی مالیاتی کمیشن سیکرٹریٹ کو بھجوادیا ہے جلد ہی اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا ۔
انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت نے قومی مالیاتی کمیشن کیلئے صوبے سے غیر سرکاری اور ٹیکنکل ممبر کیلئے سابق سیکرٹری خزانہ محفوظ علی خان کا نام فائنل کرتے ہوئے انکا نام قومی مالیاتی کمیشن سکرٹریٹ کو بھجوا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ وفاق نے چاروں صوبوں کو مراسلہ لکھا تھا کہ فوری طور پر این ایف سی میں اپنے پرانے ممبران کی توثیق کریں یا نیا ممبر مقرر کرنا ہے تو اسکا نام بھجوایا جائے جس پر چاروں صوبوں نے آئین کے آرٹیکل 161 کے تحت اپنے اپنے ٹیکنیکل ممبران کے نام بھجوا دئیے ہیں جسکے بعد باضابطہ طور پر این ایف سی ایوارڈ کی کارروائی کا آغاز ممکن ہوسکے گا ۔
سابق سیکرٹری فنانس محفوظ علی این ایف سی میں بلوچستان کا ممبر مقرر
وقتِ اشاعت : November 16 – 2018