اسلام آباد: حکومت نے گوادر میں بحری جہاز بنانے کے لئے کمپلیکس اور ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے بلوچستان کے علاقے گوادر میں جہاز سازی کے لیے کمپلیکس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا آئندہ ماہ وزیراعظم عمران خان سنگ بنیاد رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق گوادر میں ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ بھی بنائے جائیں گے، جہاں جہاز سازی سے متعلق تعلیم اور مہارت دی جائے گی، یہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبا کمپلیکس میں ملازمت حاصل کر سکیں گے۔
گوادر میں بحری جہاز بنانے کیلئے کمپلیکس بنانے کا فیصلہ
وقتِ اشاعت : December 18 – 2018