|

وقتِ اشاعت :   February 17 – 2019

کوئٹہ : انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان پولیس نے دیگر سیکورٹی اداروں کے ساتھ دیدہ دلیر ی سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہی ہے جوکہ قابل ستا ئش ہے جس کے نتیجے میں امن وا امان کو برا قرار رکھنے میں کامیا ب ہوئے ہیں میں سلام پیش کر تا ہوں ان شہیدوں کو جنہوں نے ملک اور صو بے کی استحکام کے لئے اپنی جا نو ں کی پر واہ کئے بغیر اپنے فر ائض انجام دیئے ہیں ۔

یہ بات انہوں نے آج ہفتہ کے روز منعقدہ پولیس دربار سے خطاب کر تے ہوئے کہی اس مو قع پر ایڈیشنل آئی جی بلوچستان جہا نزیب خان جوگیزئی، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اشرف زبیر صدیقی اور ریجنل پولیس آفیسرو ڈی آئی جی کو ئٹہ عبدا لرزاق چیمہ کے علا وہ بڑی تعدادکوئٹہ ریجن کے تما م ڈسٹرکٹ ،بی سی ، سی ٹی ڈی آر آر جی اور ایگل اسکواڈ کے اہلکار مو جو د تھے ۔ پولیس دربار شروع ہونے سے قبل شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دُعا کی گئی۔

پولیس دربار سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ دہشت گر دی کے خلا ف فورس کے تمام سینئر جو ئنیر اور جوان بر سر پیکار ہیں ہم نے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہم نے قربانیا ں دی ہیں اور مستقبل میں ضرورت پڑی تو ضر ور دینگے ۔

شہداء پولیس کے خاندان کے ہم وارث ہیں اُ نکی کفالت ہماری ذمہ داری ہے اُن کی فلا ح و بہبود اور مسائل کے حال کے لئے ڈی ایس پی کی سطح پر آفیسر تعینات ہے جو کہ روزانہ کی بنیاد پر اُن کے مسائل سنتاہے اور انہیں حل کر تاہے جبکہ شہداء کے خاندا ن کیلئے تما م پولیس آفیسران کے دروازے کھلے ہیں اور وہ ذاتی طور پر مجھے ملنے آتے ہیں انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ی کی جانب جار ہے ہیں ۔

فور س کے تمام یو نٹس کی پیشہ وارنہ صلا حیتں بروئے کار لار ہی ہیں فور س کا نصب العین ہے ہمیشہ چوکس اور مستعدرہو ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوگی ہمیں اپنی نسلوں کو دہشت گردی کے ناسور سے نجا ت دلا کر ہمیشہ کے لئے امن وامان قائم کرکے قانون کی بالا دستی قائم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا صوبائی حکومت کی تعاون سے اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے لئے 400جوانوں کی فورس پاک فوج کی نگرانی میں تربیت دی گئی ہے کو ئٹہ میں ایگل اسکواڈ تجربہ کا م رہا ہے اُن کی کار کردگی مختصر عر صے میں بہتر رہی ہے اور اُن کی بہترین کار کر گی پر انہیں 9لاکھ روپے بطور انعام بھی دیے گئے ہیں آئی جی پولیس بلوچستان نے کہا کہ ایگل اسکواڈ دیگر اضلاع میں بھی تشکیل دینے کا منصوبہ کر رہے ہیں۔