سمندر کی تہہ میں جہاز کےاندرونی حصوں میں ہوا بھری جا رہی ہے تاکہ اگر ان میں کوئی مسافر پھنسا ہوا ہے تو اسے ہوا مہیا کی جا سکے اور اس ہوا کی مدد سے جہاز کو دوبارہ سمندر کی سطح پر بھی لایا جا سکے۔
کوسٹ گارڈ کے حکام نے جمعے کو اس بات کی تصدیق کی کہ چند غوطہ خور سمندر کی تہہ میں جہاز کے سامان لادنے والے حصے میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جمعے کو درجنوں ایمبولینسیں بندرگاہ پر جمع رہیں جسے ظاہر ہوتا ہے کہ امدادی کارروائیاں ایک دردناک مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔
کوسٹ گارڈ کے حکام لاپتہ افراد کے رشتہ داروں کو سمندر میں وہ مقام دکھانے لےگئے جس جگہ جہاز غرق ہوا تھا۔
جمعے کو کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوئی جس میں سے تین لاشوں کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے مردہ خانے میں منتقل کیا گیا۔
کوسٹ گارڈ کے حکام نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ انھیں جو تین لاشیں ملی ہیں وہ سمندر کی سطح پر تیر رہی تھیں اور وہ جہاز کے اندرونی حصوں سے کوئی لاش نکالنے میں کامیاب نہیں ہوئے ہیں۔
امدادی کارروائیوں کو جس انداز میں چلایا جا رہا ہے اس پر لاپتہ افراد کے رشتہ دار حکومت کے خلاف برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔
’مسافروں کے بہہ جانے کے خوف سے دیر کر دی‘
![]()
وقتِ اشاعت : April 19 – 2014