پنجگور: بلوچستان کے علاقے پنجگور میں لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف خواتین نے ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں خواتین اور بچوں بڑی تعداد شریک تھی مظاہرین نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ایف سی نے گھروں میں چھاپے مارکر ہمارے بچوں کو گرفتار کرکے لے گئے ہیں کئی روز گزرنے کے باوجود ان کا ابھی تک کو ئی اتہ پتہ نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں ہم ہر روز ایف سی کیمپ کے سامنے احتجاج مظاہرے کرتے ہیں اور ہمیں یہی تسلی دی جاتی ہے کہ آپ کے بیٹوں کو بازیاب کرایا جائے گا مگر کئی ہفتے گزرنے کے باوجود ان کی کوئی خبر تک نہیں ہے انہوں نے چیف جسٹس پاکستان اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک سے اپیل کی ہے کے ہمارے بچوں کو بازیاب کرایا جائے تاکہ ہمیں اس عذاب سے نجات مل سکے۔