کوئٹہ: کوئٹہ میں پولیس کی گاڑی پر بم حملے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں اس وقت ہوا جب پولیس کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی۔
دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوار چار اہلکار معمولی زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا موٹرسائیکل پر نصب دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیاگیا۔دھماکے میں استعمال ہونیوالی موٹرسائیکل کے پرزے اور دیگر شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
کوئٹہ ، میاں غنڈی میں پولیس کی گاڑی پر بم حملہ،4اہلکار زخمی
وقتِ اشاعت : March 12 – 2019