راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے چاغی میں کامیاب آپریشن کر کے 4 مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد 4 مغوی ایرانی فوجیوں کے ہمراہ پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے چاغی کے علاقے اموری میں کامیاب آپریشن کیا اور دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چاروں مغوی ایرانی فوجیوں کو بازیاب کرالیا جنہیں ایرانی حکام کے حوالے کردیا گیا۔