کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پیپلزپارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج کسی کام نہ آسکا اور پی پی پی کے رکن اسمبلی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا گیا ہے، پبلک اکاؤنٹس کے پہلے اجلاس میں فریال تالپور، گھنور خان ایسران ، عبدالکریم سومرو اور غلام قادر چانڈیو سمیت دیگر ارکان شریک ہوئے، جب کہ مشیر اطلاعات و قانون مرتضی وہاب نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
ارکان نے پیپلزپارٹی کے غلام قادر چانڈیو کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ غلام قادر کو پی اے سی چیئرمین منتخب ہونے پر اجلاس میں شریک ارکان نے مبارک باد پیش کی۔