|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2019

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفینٹری اینڈ ٹیکٹس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے اندرونی سیکیورٹی خطرات اور سرحدوں پر بھی مؤثر جواب دیا۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قوم دہشت گردی اور عسکریت پسندی کے خلاف جنگ میں ہماری خدمات کو ناصرف تسلیم کرتی ہے بلکہ اس کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ ہم ہمیشہ پاکستان کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے اور پاکستانی عوام ہی ہماری اصل قوت ہیں۔