|

وقتِ اشاعت :   May 29 – 2019

کوئٹہ: رابطہ عالم الاسلامی کے زیراہتمام دو روزہ انٹرنیشنل کانفرنس سے پاکستان سے جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی قیادت میں وفد مکہ مکرمہ پہنچ گیارابطہ عالم الاسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالکریم العیسی نے وفد کا استقبال کیا، وفد نے نوافل ادا کی، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں۔

تفصیلات کے مطابق رابطہ عالم الاسلامی کے زیراہتمام انٹرنیشنل کانفرنس آج شروع ہے، سعودی حکومت رابطہ عالم الاسلامی کی خصوصی دعوت پہ پاکستان سے وفد کی قیادت جمعیت علما اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کررہے ہیں اس موقع پہ پورے عالم اسلام سے ممتاز شخصیات مدعو تھے کانفرنس سے مختلف مذھبی قیادت نے خطاب کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی کے تعلقات ایک اچھے نہج پہ چل رہے ہیں۔

سعودی نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان کا بچہ بچہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کمربستہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہے کہ انہوں نے پاکستانی وفد کو یہ اعزاز بخشی۔

، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ملک سلمان بن عبدالعزیز کی عمر میں برکت دیں اور ان سے حرم پاک کی توسیع کا کام لے انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پہ امت مسلمہ کو اس وقت دہشتگردی کا سامنا ہے اور اسلام کے مقدس نام پہ کچھ لوگ دہشتگردی پھیلارہے ہے جس سے اسلام اور مسلمانوں کا کوئی تعلق نہیں۔