ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار کے قریب ماموں نے فائرنگ کرکے اپنے نوجوان بھانجے کو قتل جبکہ بہنوئی کو زخمی کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اللہ یار کے نواحی علاقے قیدی شاخ کے گوٹھ یار علی جکھرانی میں ملزم ماموں نے فائرنگ کرکے اپنے نوجوان بھانجے غلام مصطفی کو قتل کردیا جبکہ گولیاں لگنے سے مقتول نوجوان کا والد مزار خان جکھرانی زخمی ہوگیا واقعہ کے بعد ملزم آلہ قتل کیساتھ موقع سے فرار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار شمن علی سولنگی نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو اٹھا کر سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچایا جہاں زخمی کو طبی امداد دی گئی اور لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس کے مطابق قتل کی وجہ دیرینہ سیاہ کاری کے تنازعہ ہے پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی ہے۔