راولپنڈی: فتح جھنگ روڈ پر حساس ادارے کی گاڑی پر خود کش حملے میں افسر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔
راوالپنڈی میں فتح جھنگ روڈ پر موٹر سائیکل رکشہ پر سوار خود کش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی حساس ادارے کی ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں ادارے کے ایک افسر سمیت 4 اہلکار جاں بحق ہو گئے جب کہ خود کش حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔ حملے میں ایک افسر سمیت 4 اہلکار زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق زخمی آفیسر کی حالت تشویشناک ہے۔
خود کش دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کر کے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جب کہ قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے